بارہمولہ کے وفود نے ڈاکٹر درخشاں کی سربراہی میں بی جے پی کی مینی فیسٹو آو ¿ٹ ریچ کمیٹی کے ساتھ بات چیت کی

0
0

بی جے پی لوگوں کی آواز ہے۔ ہم جذبات نہیں بیچتے بلکہ لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہیں: اندرابی
لازوال ڈیسک
سرینگربی جے پی کی قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج ڈاک بنگلو بارہمولہ میں پارٹی کنونشن کی صدارت کی۔ بارہمولہ ضلع کے لیے مینی فیسٹو آو ¿ٹ ریچ کمیٹی نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 29 وفود سے ملاقات کی جنہوں نے آئندہ انتخابی منشور کے لیے پارٹی کو اپنی رائے دی۔ اس موقع پر پارٹی کے شمالی کشمیر پربھاری محمد انور خان، سابق ایم ایل سی سریندر امبردار، ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین، پربھاری بارہمولہ ایم ایم وار، ضلع صدر بی جے پی بارہمولہ راجہ وقار، جنرل سکریٹری فاروق احمد اور دیگر مورچہ انچارج اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی، دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس، لوگوں کی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کے انتخابی دستاویز کے لیے ان پٹ حاصل کرنے کی یہ بڑی مشق پارٹی کے گراس روٹ کنکشن اور عقائد کے اس جذبے کی توثیق ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے لئے بی جے پی کی تیاری پرجوش ہے۔بی جے پی لوگوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جذبات نہیں بیچتے بلکہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہیں۔اندرابی نے کہا کہ خاندانی سیاست نے جموں و کشمیر کو برباد کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا