حکومت کو بھاری ووٹنگ کا کوئی کریڈٹ نہیں ملتا ہے، عوامی نے حوصلے سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا
یواین آئی
سری نگر؍؍بارہمولہ نشست پر بھاری ووٹنگ ٹرن آٓئوٹ کو دفعہ370کی منسوخی کا نتیجہ قرار دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو حقیقت سے بعید قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کو بھاری ووٹنگ کا کوئی کریڈٹ نہیں ملتا ہے، عوامی نے حوصلے سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
انہوں نے سوال کیا کہ اگر بھاری ووٹنگ کو دفعہ370کیساتھ جوڑا جارہاہے تو پھر 1990سے پہلے ہونے والے انتخابات میں اس سے زیادہ ٹرن آ?ٹ کیسے ممکن ہوپاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ لوگوں میں ہمت ہے اور انہوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ حکومت اس کا کریڈٹ نہیں لے سکتی، اگر وہ (بی جے پی) اسے آرٹیکل 370 سے جوڑنا چاہتے ہیں تو انہیں جواب دینا پڑے گا کہ 1990 سے پہلے ہونے والے انتخابات میں ٹرن آوٹ اس سے زیادہ تھا۔
مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ تمام فیصلے شاہی فرمانوں کی طرح جاری لئے جاتے ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ ووٹنگ ہی آواز اٹھانے کا واحد ذریعہ ہے اور لوگوں نے اسے استعمال کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ لوگ یہاں کی افسرشاہی کیخلاف بھی گھروں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے۔
دریں اثناء عمر عبداللہ نے آج تاریخی اور قدیم درگاہوں حضرت محبوب العالم مخدومیؒ، حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ خانیار اور تاریخی خانقاہ ِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانی پر حاضری دی۔ انہوں نے ان درگاہوں پر عالم انسانیت کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقائ، جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کیلئے امن و امان اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔