بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد:پولیس

0
0

سری نگر، 5 اگست (یو این آئی) منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے محمود پورہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے محمود پورہ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروش اپنے کاندھوں پر ایک تھیلا لئے چل رہا تھا کہ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت ہلال احمد لون ولد محمد اسداللہ لون ساکن محمود پورہ پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 14 کلو خشخاش کا بھوسہ جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا