بارہمولہ میں منشیات فروش کا دو منزلہ مکان منسلک، زائد از 69 لاکھ روپیے نقدی ضبط:پولیس

0
0

یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کے دو منزلہ مکان کو منسلک کر دیا ہے اور زائد از 69 لاکھ روپیے نقدی ضبط کئے ہیں۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے تمام قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد ایک منشیات فروش کے دو منزلہ مکان جس کی قیمت 21.97 لاکھ روپیے ہے، کو منسلک کر دیا ہے اور اس کے علاوہ 69.20 لاکھ روپیے نقدی ضبط کئے ہیں۔بیان میں اس منشیات فروش کی شناخت غلام رسول شیخ ولد عبدالعزیز شیخ ساکن نمبلہ اوڑی کے بطور کی گئی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا: ‘تحقیقات سے ثابت ہوا کہ منشیات فروشوں نے یہ منقولہ/ غیر منقولہ جائیداد غیر قانونی ٹریفکنگ کی وساطت سے کھڑا کی تھی’۔بیان میں کہا گیا کہ قبل ازیں بارہمولہ پولیس نے منشیات فروشوں کی 68.65 لاکھ روپیوں کی جائیدادیں جن میں دو مکان، 3 گاڑیاں اور نقدی رقم شامل ہیں، منسلک کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروئیاں ضلع کے کریری، پٹن اور کمل کوٹ علاقوں میں انجام دی گئی ہیں۔دریں اثنا لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی منشیات کی بدعت کے خلاف جاری جنگ کی سراہنا کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا