دیگر آٹھ زخمی،ہسپتال میں زیر علاج
لازوال ڈیسک
بارہمولہ ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں بوجھتھلان میں ایک مہلک سڑک حادثے کے نتیجے میں سات افراد کی موت واقع ہو گئی ہے اور آٹھ دیگر زخمی ہیں جوایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس سلسلے میں ایک اہلکار نے بتایا کہ مسافروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں طبی قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔واضح رہے اس حادثے میں طاہرہ بیگم (35) زوجہ ریاض احمد شیخ، امینہ بانو (17) دخترعبدالغنی شیخ، محمد مقبول شیخ (70) ولد احمد شیخ، محمد مقصود شیخ (35) ولد غلام رسول شیخ ،عبدالرحمان لون (60)ولدفتح لون، ثمینہ بیگم (45) زوجہ عبدالحمید شیخ اور سروہ بیگم (55) زوجہ مرحوم غلام محمد بخشی نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔