بارھویں جماعت کے طلباء میں 11ویں جماعت کا سوالیہ پرچہ تقسیم، امتحان ملتوی
لازوال ڈیسک
سری نگر// بدھ کے روز 12ویں جماعت کے سیکڑوں طلباء اس وقت پریشان رہ گئے جب JKBOSE نے امتحان کے دوران طلباء کو 11ویں جماعت کا سوالیہ پرچہ تقسیم کیا۔
اس سلسلے میں امتحانی انچارجز اور 12ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء نے بورڈ حکام کے بے راہ روی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ 12ویں جماعت کے نصاب سے صرف دو نمبر لیے گئے۔ 12ویں جماعت کا بقیہ سوالیہ پرچہ گیارہویں جماعت کے نصاب سے ترتیب دیا گیا تھا اور 12ویں جماعت کے طلباء میں 11ویں جماعت کا سوالیہ پرچہ تقسیم کیاگیا جس کی وجہ سے امتحان ملتوی کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق امتحانی مراکز میں طلباء رو رہے تھے، جبکہ ایک دو طالب علم بھی بیہوش ہو گئے۔
اس ضمن میں جے کے بی او ایس ای کے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں اور اس کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ اہلکار نے بتایا کہ "ہمیں معلومات ملی اور ہم نے امتحانات کو دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی تاریخیں جلد ہی جاری کی جائیں گی۔