بارشوں کے قہرسے عوام بے یارومددگار،انتظامیہ محترک ہوجائے:ساجرہ قادر

0
0

بارشوں برف باراں سے ہوئے نقصان کا علاقوں میں کیمپس لگاکرنقصان کا تخمینہ لگاکر کاغذات حاصل کئے جائیں
شاہ نواز
ریاسی؍؍گزشتہ دنوں موسلادھار بارشوں و برفباری کی وجہ سے ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور میں بڑے پیمانے پر رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حوالے سے ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن ریاسی ساجرہ قادر نے مہور انتظامیہ سے پْر زور اپیل کی ہے کہ انتظامیہ متعلقہ محکمہ کی ٹیمیں تشکیل دے کر کے ہر علاقہ میں ٹیمیں روانہ کریں اور لوگوں کو ہوئے نقصان کا تخمینہ لگائیں اور موقع پر ہی معاوضہ فراہم کرنے کے لئے ضروری کاغذات حاصل کریں۔
ساجرہ قادر نے ’لازوال ‘سے بات کر کے بتایا کہ سب ڈویژن مہور کے کافی دور دراز علاقے ہیں۔ جن لوگوں کو بارشوں سے نقصان ہوا ہے وہ کافی غریب و پسماندہ ہیں جس کی وجہ سے وہ ہوئے نقصان کا معاوضہ حاصل کرنے کے لئے دفتروں کے چکر نہیں کاٹ سکتے ہیں۔
اس لئے مہور انتظامیہ متحرک ہو کر تمام علاقوں میں متعلقہ محکموں کی ٹیمیں تشکیل دے کر دو روز کے اندر علاقوں میں روانہ کریں اور متاثرہ لوگوں کے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر موقع سے ہی کاغزات حاصل کریں تاکہ متاثرہ لوگوں کو بر وقت معاوضہ فراہم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا