بارجی ہارون میں یوم حسین علیہ السّلام مجلس کا پرتپاک انعقاد

0
0

اندر کلچرل فورم اور کاروان مہدی’ع‘ نے کیا تھا مجلس کا اہتمام
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍اندر کلچرل فورم اندر کوٹ سمبل کے اہتمام اور حضرت شاہ مسلم علیہ السّلام خدمتگار کمیٹی(کاروان مہدی علیہ السّلام) بارجی کے اشتراک سے ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کی سرپرستی میں امام بارگاہ بارجی ہارون میں یوم حسین علیہ السّلام کی مجلس عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا اس فوراً بعد گلفام بارجی نے تما شرکاء مجلس کا والہانہ انداز میں استقبال کیا اور بعد میں حسینی مشاعرے کا بھی اہتمام ہوا جس میں وادی کے کئی ممتاز شاعر اہلیبت نے اپنا اپنا کلام پیش کرکے امام عالی مقام علیہ السّلام اور ان اصحاب و انصار کو شایان شان خراج عقیدت پیش کیا۔یہ مجلس پروفیسر محمد زمان آزردہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ مجلس میں ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر کے صدر محمد امین بٹ بحثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے اور سید اختر حسین منصور، امداد ساقی، نثار گلزار اور ابراہیم سمبلی بحثیت مہمانان زی وقار مجلس میں موجود رہے۔مجلس میں مقامی درسگاہوں کے طلبہ و طالبات کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔مجلس میں جن  معروف شخصیات نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے حسینی پیغام کو عام کرنے پر زور دیا اور مسلکی منافرت پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ان میں شاکر شفیع،سید اسداللہ صفوی،سید عابد گوہر،سید صفوی،سید رضوان، شوکت شہباز، سلیم یوسف،پیر زادہ اعجاز،نظیر احمد،نظیر نشاطی،غلام حسین حق نواز،شوقین سونمی،غلام حسن حسن اور ساجد سجاد وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ واضح رہے کہ اس مجلس کے کوآرڈینیٹر گلفام بارجی تھے۔ مجلس کی نظامت کے فرائض معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو کے سینئر اناؤنسر رشید نظامی نے انجام دئے۔مجلس کے اختتام پر اندر کلچرل فورم کے صدر سلیم یوسف نے تمام شرکاء مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا