بادل چھا نہیں! تو بجلی غائب

0
0

محمد بشارت
کوٹرنکہ؍؍ضلع راجوری کے کوٹرنکہ کی متعدد پنچایتوں میں بجلی کی ہاہا کار مچی ہوئی ہے وہیں پنچایت حلقہ جگلانوں موڑہ دراج اے، دراج بی، لڑکوتی، درمن، شاہپور ،سموٹ ،ترگائیں ،لور ترگائیں اپرء کے علاوہ کی علاقوں میں لوگ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے اور بجلی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے عوام میں غصہ کی لہر ہے۔ وہیں پنچایت حلقہ دراج بی کے معروف سماجی کارکن جگت رام نے بتایا کہ آسمان پر بادل چھائے نہیں تو بجلی غائب ہوجاتی ہے وہیں متعدد سرپنچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجوری سے بدھل کی اور جا رہی 11 کے وی لائین کی خستہ حال ہے۔ انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ راجوری سے بدھل کی اور جا رہی لائین کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کے شیڈول کو لیکر سب ڈویژن کوٹرنکہ کی انتظامیہ کو جوابدہ بنایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا