لازوال ڈیسک
جموںشری امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کے ریاستی انچارج جموں کشمیر راج کمار گوئل اور سینئر بی جے پی لیڈر بابا چنچل سنگھ نے جمعہ کو جموں کے بھگوتی نگر مین چوک کے قریب پورن چند مندر میں شری امر ناتھ جی یاترا پر جانے والے یاتریوں کے لیے ایک لنگر کا افتتاح کیا۔واضح رہے شری امرناتھ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے شری امرناتھ یاترا کے یاتریوں اور سیاحوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جو شری امرناتھ یاترا کے اختتام تک جاری رہے گا۔تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کو لنگر میں ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا پیش کیا جائے گا۔اس موقع پرراج کمار گوئل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقدس یاترا بنی نوع انسان کی بھلائی میں ہمارے ایمان کو مضبوط کرتی ہے اور اس کا کامیاب انعقاد جموں و کشمیر کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شری امرناتھ جی یاترا ہماری جامع ثقافت کی عکاس ہے اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اسے کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔