بابا نگری وانگت میں منایاگیامیاں بشیر احمد لاروی ؒ کا تیسرا یوم وصال

0
0

عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے دی حاضری،دعاﺅں کاسلسلہ جاری رہا
مختار احمد
گاندربلبابا نگری وانگت میں 14 اگست کو میاں بشیر احمد لاروی رح کا تیسرا یوم وصال منایا گیا اس سلسلے میں بابا نگری میں ا ±ن کے مزار پر تیرہ اور چودہ اگست کے رات کو شب خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد جن میں مقامی پونچھ راجوری شوپیاں بانڈی پورہ کپواڑہ کے علاوہ کئی دیگر علاقے شامل ہیں نے شرکت کی۔اس دن کے سلسلے میں لنگر کا بھی انتظام کیا گیا تھا جبکہ بازاروں کو بھی سجایا گیا تھا جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی انتظامات کئے گئے تھے۔واضع رہے سال 2022 میں میاں بشیر احمد لاروی رح کا انتقال 98 برس کی عمر میں ہوا میاں صاحب کی دور دور تک مریدوں کی خاصی تعداد موجود ہے جن کو بابا نگری زیارت کے ساتھ کافی عقیدہ وابستہ ہے۔اس زیارت شریف میاں بشیر احمد لارواءرح میاں نظام الدین کیانوئی رح اور بابا جی رح مدفون ہیں جن عرس شریف ہر سال عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتاہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا