بابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی پھرسرخیوں میں

0
0

مہلوک جنگجو کے حق میں نعرے بازی کرنے پرطلباکیخلاف معاملہ درج
لازوال ڈیسک

راجوریبابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی میں مہلوک جنگجو عیسیٰ فاضلی کے حق میں نعرے بازی کرنے کی پادائش میں پولیس نے کئی طلاب کے خلاف ملک دشمنی کا کیس درج کیا ۔ ایس ایس پی راجوری نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جنگجو کے حق میں نعرے بازی کرنے والے یونیورسٹی کے طالب علموں کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بابا غلام شا ہ پادشاہ یونیورسٹی میں چند طالب علموں نے مہلوک جنگجو عیسیٰ فاضلی کے حق میں نعرے بازی کی جس کا یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے جنگجو کے حق میں نعرے بازی کرنے والے طالب علموں کے خلاف ملک کے دشمنی کے تحت کیس درج کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے کئی طالب علموں کے خلاف کیس درج کیا گیاہے تاہم ابھی تک کسی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کے مطابق پولیس نے ملک کے دشمنی کے تحت طالب علموں کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنگجو کے حق میں نعرے بازی کرنے والے طالب علموں کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ جو کوئی بھی نعرے بازی کرنے میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ایس پی کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے بھی محکمانہ طورپر کارروائی شروع کی ہے اور نعرے بازی کرنے والے طالب علموں کی شناخت کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جاں بحق عیسیٰ فاضلی بابا غلام شاہ پادشاہ یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور اُس کو جاں بحق کرنے کی خبر پھیلتے ہی یونیورسٹی میں طالب علموں نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور نعرے بازی کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نعرے بازی کرنے والے نوجوان وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا