بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کی 127 برسی پر نیشنل کانفرنس ادھمپور کی طرف سے تقریب منعقد

0
0

بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان و دیگران لیڈارن نے کی شرکت
ونے شرما
ادھمپور// بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کی 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نےشنل کانفرنس ادھمپور کی ضلع کمیٹی کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ادھمپور کے شورےمبل چک گاو¿ں میں پارٹی کے ضلع ہیڈ سونیل ورما کی صدارت میں منعقد اس پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع ہیڈ سونیل ورما نے کہا کہ بابا صاحب بھیم راو¿ امبیڈکر نے ملک کا قانون لکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کے غریب اور دبے کچلے لوگوں احترام رہنے کے لئے وشےش حقوق بھی مہیا کروائے تاکہ دےش کے ہر شہری کی ترقی ممکن ہو سکے۔ ایسے ہی جموں کشمیر میں نےشنل کانفرنس کے بانی شےرے کشمیر نے بھی ریاست کی غریب اور پچھڑے طبقے کے لوگوں کو حقوق دئے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ہی عظیم افراد نے غریبوں کے احترام کے لئے جو کام کئے آج کی سیاسی پارٹیاں اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کر معاشرے میں ذات پات اور مذہب کے نام پر معاشرے میں افراتفری کا ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نےشنل کانفرنس نے ہمیشہ غریبوں کے لئے جہدجہد کیا ہے ۔اور آگے بھی یہ لڑائی جاری ہے۔ وہیں ورما نے دلت اور گوجر بکروال طبقے کو سدےش دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ہی طبقے ہمیشہ سے نےشنل کانفرنس کی شناخت کر رہے ہے لیکن آج کی چند موقع پرست پارٹیوں کی طرف سے ان کو بہکا کر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ ان کے حقوق کی خلاف ورزی کے لئے کئی طرح کے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہےںلیکن یہ بھولے بھالے غریب اور پچھڑے طبقے کے لوگ پھر بھی انہی کے ساتھ اپنی کی ترقی کی امید لئے گھوم رہے ہیں۔ مسلسل استحصال کا شکار ہو رہے ان لوگوں سے ضلع ہیڈنے شمولیت ہوکر گھر واپسی کرتے ہوئے نےشنل کانفرنس کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے ۔وہیں اس موقع پر پارٹی کے سنیئر لیڈر عبدالمجید خان نے ریاستی حکومت پر نشانا لگاتے ہوئے کہا کہ ہر محاذ پر ناکام اس حکومت کی ناکامی کی وجہ ریاست کی تمام عوام مختلف قسم کی پرےشانیوںکا شکار رہی ہے۔ بھولی بھالی عوام کو بہکا کر اقتدار میں آئی اس حکومت کی پالیسیوں سے عوام تنگ آ چکی ہے ۔ شرمناک سیاست پر آمادہ یہ حکومت اب لوگوں کو ذات پات اور مذہب کے نام پر لڑانے کی سیاست کرنے لگی ہے۔ جو پوری ریاست کے لئے تشویش کا مسئلہ ہے ۔انہوں لوگوں سے نےشنل کانفرنس کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ ریاست اس ناکام حکومت کی اوچھی سیاست سے نجات مل سکے ۔پروگرام کے کے دوران ٹکری بلاک سے منموہن ورما ، جگدیش بھاردواج، سجیت سنگھ، محمد صدیق بددھن، کے ڈی شرما ،ایڈوکیٹ، وکرنت شرما، موہن لال شرما، جگن ناتھ بھگت، و دیگران نے بھی اپنے خیالات رکھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا