بابا سائیں الٰہی بخش کا سالانہ عرس پاک بالاکوٹ سو ٹالی چیڑ میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0
0

سرفرازوادری
مینڈھر؍؍حضرت بابا سائیں الہی بخش رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس پاک سرحدی علاقہ بالاکوٹ سب ڈویژن مینڈھر ضلع پونچھ بمقام سو ٹالی چیڑ میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں علماء کرام حفاظ کرام اور ائمہ مساجدکے علاوہ کثیر تعداد میں مینڈھر کے چاروں اطراف سے معزین علاقہ نے شرکت کی ۔بڑی دھوم دھام کے ساتھ عرس پاک منایا گیا انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے بہت اچھا انتظام کیا گیا آخر میں بولنے والوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں بھائی چارگی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا ہے ۔آخر میں سید ذاکر حسین شاہ نے کہا کہ میں فوج کی پوری ٹیم اور محکمہ پولیس کے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھائی چارگی کے ساتھ ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑے رہے اور بھرپور تعاون دیا فوج کی طرف سے بہت اچھا کاپریٹ دیا گیا اور زیارت کا جو تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ اس میں بھی فوج کی طرف سے کاپریٹ مل رہی ہے ۔آخر میں صلاۃ سلام کے بعد عالم اسلام کے مسلمانوں کے لیے دعا کی گئی اور لنگر تقسیم ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا