بابانگری وانگت میں حضرت میاں نظام الدین کیانوی رحمتہ اللہ کا سالانہ عرس شریف

0
0

7اور8 جون کو منایا جائے گا عرس ،زائرین کی بڑی تعداد می آمد متوقع ،انتظامیہ کی جانب سے ہدایات جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍بابا نگری وانگت کنگن میں سات اور آٹھ جون کو منایا جارہا ہے حضرت میاں نظام الدین کیانوئی رحمتہ اللہ کا سالانہ عرس شریف۔عرس شریف کے سلسلے میں سجاد نشین کی جانب سے ایک پروگرام کلینڈر جاری کیا گیا ہے جس میں زائرین کے لئے پہلی بار کچھ ہدایات جاری کئے گئے ہیں ۔
پروگرام کلینڈر کے مطابق سات جون بروز جمعہ کو آستانیہ عالیہ پر واعظ و تبلیغ کی مجالس آراستہ ہونگی جو کہ نماز عصر تک جاری رہیں گی جبکہ نماز عصر کے بعد نعت و منکبت۔درودو ازکار۔ختماالتمعضمات کی مجالس رات بھر جاری رہیں گی اور 8 جون کو صبح 9 بجے عرس کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں اجتماعی دعائیں کی جائے گی اور بعد میں لنگر کا اہتمام ہوگا ۔
سجاد نشین نے زائرین سے گزارش کی ہے کہ وہ آستان عالیہ پر خواتین کو ساتھ نہ لائیں ،آستان عالیہ پر کوئی بھی غیر شرعی رسم ادا نہ کریں ،عرس شریف میں شرکت کے دوران کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے کو ہوا نہ دیں جس سے عرس شریف پر منفی اثرات مرتب ہوجائیں جبکہ خطہ پیر پنچال سے آنے والے زائرین سے گزارش کی گئی کہ وہ عرس شریف کے اختتام کے فورا بعد اپنے علاقے کی طرف واپس جائیں تاکہ اْن کو دشوار گزار راستوں سے گزرنے میں کوئی مشکلات پیش نہ آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا