بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری ہندوستان کی مستقبل کی بایو اکانومی کو آگے بڑھائیں گے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

0
0

کہاپی ایم مودی کے تحت پالیسی میں تبدیلی کے بعد، بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ اور بائیو اسٹارٹ اپس کو ترجیح دی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری ہندوستان کی مستقبل کی بایو اکانومی کو آگے بڑھائیں گے اور’گرین گروتھ‘ کو فروغ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہریانہ کے فرید آباد میں ریجنل سنٹر فار بایو ٹکنالوجی میں انڈین بائیولوجیکل ڈیٹا سینٹرکے زیر اہتمام 17 ویں سالانہ بین الاقوامی بائیو کیوریشن کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت پالیسی میں تبدیلی کے بعد، بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ اور بائیو سٹارٹ اپ کو ترجیح دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ہندوستان کے عالمی وژن کے احساس کو مدنظر رکھتے ہوئے، حالیہ ‘ووٹ آن اکاؤنٹ’ بائیو مینوفیکچرنگ اور بائیو فاؤنڈری کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی اسکیم کا تصور کرتا ہے۔انہوں نے کہا، یہ اسکیم آج کے استعمالی مینوفیکچرنگ کے نمونے کو دوبارہ تخلیقی اصولوں پر مبنی مثال میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بائیو سٹارٹ اپس اور بائیو اکانومی کو بڑھانے کے لیے ماحول دوست متبادل فراہم کرے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انٹیگریٹڈ کمپیوٹنگ انوائرمنٹ کا آغاز کیا، جو لائف سائنس کے محققین کے لیے کلاؤڈ پر مبنی کمپیوٹیشنل سہولت ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 3 ڈیٹا سبمیشن پورٹل1 بھی لانچ کیا۔وہیں کانفرنس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے، جو کہ ہندوستان میں ہونے والی پہلی بائیو کیوریشن کانفرنس ہے، سائنس اور ٹکنالوجی کے وزیر نے کہا، ہندوستان نے کووڈ-19 کے لیے پہلی مرتبہ ڈی این اے ویکسین تیار کی ہے۔ دنیا نے مضبوط ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت میں ہندوستان کی پیشرفت کو تسلیم کیا ہے جو کووڈوبائی امراض کے دوران ثابت ہوا ہے، اور ہندوستان کو پریوینٹیو ہیلتھ کیئر میں عالمی رہنما کے طور پر سراہا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان کی بائیو اکانومی 2014 میں 10 بلین ڈالر سے 13 گنا بڑھ کر 2024 میں 130 بلین ڈالر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اورہندوستان اب دنیا کے 12 بایو ٹیکنالوجی مقامات میں شامل ہے۔ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ہندوستان گزشتہ 10 سالوں میں 50 سے تقریباً 6,000 بائیو اسٹارٹ اپ تک پہنچ گیا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی معیشت میں قدر میں اضافہ بائیو اکانومی، بلیو اکانومی اور خلائی معیشت کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا