بائیلہ منڈی میں شبانہ آگ کی واردات میں ایک رہائشی مکان خاکستر

0
0

مال مویشی سمیت دیگر سازوسامان جل کر راکھ دوکنبے کھلے آسمان تلے!!
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی کے بائیلہ میں رات گئے درمیانی شب محمد شفع ولد ولی محمد کے رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ جس کے نتیجے میں مکان جل کرراکھ بن گیا۔ اگر چہ کسی انسانی جان کا نقصان تو نہیں ہواہے۔البتہ مال مویشیوں میں دوبھینسیں،دو گائے، اور درجن سے زائد دیسی مرغیاں ودیگر گھریلو سازوسامان جل گیاہے۔ محمد شفیع ودیگر مقامی لوگون کے مطابق آگ کی وارادت کا قوی امکان ہے کہ یہ بجلی شارٹ سے ہی لگی ہے۔ کیوکہ اس وقت رات بارہ بجے کہیں آگ کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ بجلی کی تار شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے مکان جل گیا۔ جبکہ مقامی لوگوں نے بڑی ہمت اور مستعدی سے گھر کے افراد کو باہر نکالا۔ آگ بھجانے کی بھی پوری کوشش کی گئی۔ لیکن رات ہونے کے باعث لوگ کامیاب نہ ہوسکے۔ فائیر سروس کی گاڑی بھی یہاں روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے نہیں پہنچ پائی۔ جبکہ دیگر عوام اور پولیس بھی موقع واردت پر پہنچی۔جہاں آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کی گئی۔تاہم آگ اس قدر بھڑک چکی تھی کہ اس پر قابو پانا ناممکن بن گیاتھا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ محمد شفیع ایک نہائیت ہی غریب ادمی ہے۔ انتظامیہ اس کی بھر پور معاونت یقینی بنائے۔ اس وقت اس گھر میں بسنے والے دونوں کنبے بے گھر ہوچکے ہیں۔ جنکا بھر وقت سرچھپانے کے لئے بندوبست کیاجاے۔جبکہ نائب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان کی نگرانی میں موقع وارادت کا جائیزہ لیا۔ اور متاثرہ خاندانوں کو بھرپور معاونت کی یقین دھیانی کروائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا