اے کے ایم ایم سی کے وفد نے کمشنر ریلیف ڈاکٹر اروند کاروانی سے ملاقات کی

0
0

رجسٹرڈ مسلم تارکین وطن کے تمام مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل کشمیری مسلم مائیگرنٹ کمیٹی کے وفد نے آج کمشنر ریلیف ڈاکٹر اروند کاروانی سے ملاقات کی اور ریلیف کی بلاجواز روک تھام کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جس سے ضرورت مند تارکین وطن کو مشکلات کا سامنا ہے ۔وہیںوفد نے کمشنر ریلیف کو مطالبات کا چارٹر پیش کیا۔اس موقع پر ریلیف کمشنر نے انہیں یقین دلایا تین دن میں 1250 تارکین وطن کو نقد ریلیف واگزار کی جائے گی ۔ ریلیف کمشنر ڈاکٹر اروند کاروانی نے نذیر احمد لون کی قیادت میں اے کے ایم ایم سی کے وفد کو مزید یقین دلایا کہ وہ ان کی حمایت کریں گے اور رجسٹرڈ مسلم تارکین وطن سے متعلق تمام مسائل کو حل کریں گے۔وہیں دوران سماعت کمشنر ریلیف نے مہاجرین کے مسائل کو تحمل سے حل کیا اور تارکین وطن کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وہیںایسوسی ایشن کے اراکین نے کہا کہ ضرورت مند حقیقی رجسٹرڈ تارکین وطن کی ریلیف کوروک دیا گیا جو اپنی روزمرہ کی زندگی کے لیے نقد امداد پر منحصر تھے ۔اس موقع پرنذیر احمد لون چیئرمین ،فدا حسین ، ساجد احمد ،غضنفر حسن اور سجاد احمد کھٹانہ ودیگر موجودتھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا