چار ایام کے اندر نقد ریلیف واگزار کرنے کی یقین دہانی کرائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آل کشمیری مسلم مائیگرنٹ کمیٹی نے آج اپنے ممبران مہاجرین کے ساتھ کمشنر ریلیف اینڈ ری ہیبلیٹیشن کے ساتھ ملاقات کی ۔اس موقع پر انہوں نے فوری طور پر نقد ریلیف کے اجراء کرنے کا مطالبہ کیا جسے ان کے مطابق غیر مجاز طریقے سے روکا گیا ہے جس کیلئے ہائی کورٹ نے مداخلت کرکے واگزاری کا حکم بھی دیا۔اس موقع پر وفد نے کہاکہ نقد ریلیف واگزار کرنے کے احکامات ضرور ہوئے ہیںلیکن ریلیف نہیں ملی۔وہیں اے کے ایم ایم ایم سی کے صدر نذیر احمد لون نے کہا کہ مسلم مائیگرنٹس ریلیف کے رکنے سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کمشنر موصوف سے جلد از جلد نقد امداد جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔وہیں ریلیف کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے چار ایام کے اندر نقد ریلیف واگزار کی جائے گی۔اس موقع پر وفد نے ریلیف کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔