اے ڈی سی نے ریڈ کراس دستے کو کوروکشیتر کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی نے آج 14 ممبران پر مشتمل ایک دستہ گیتا گیان سنستھانم، برہما سروور، کروکشیتر میں بین ریاستی جونیئر ریڈ کراس ٹریننگ کیمپ میں جموں و کشمیر کی نمائندگی کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ کیمپ 24 سے 30 دسمبر 2023 تک منعقد ہو رہا ہے۔دستہ 6 لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ساتھ ایک خاتون اور ایک مرد کونسلر پر مشتمل ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کی ایگزیکٹیو سکریٹری انسویا جموال نے ڈی بی این امرویلا اسکول سے دستے کو روانہ کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ بھرپور شرکت کریں اور اس دورے سے قیمتی اسباق اور تجربات حاصل کریں۔ انہوں نے انہیں ریڈ کراس سوسائٹی کے انسانیت کی بے لوث خدمت کے جذبے کی بھی یاد دلائی۔کیمپ کا مقصد بچوں اور ان کے قائدین کو طلباء میں ریڈ کراس اور جونیئر ریڈ کراس کے مقاصد، بے لوث خدمت کے جذبے کو ابھارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا