ڈگری کالج کی مانگ کوولیکر درہال تیسرے روز بھی بند رہا
تبریز ملک
درہال //سیول سوسا ئٹی درہال کے بینر تلے آج مقامی لوگوں نے تیسرے دن بھی ڈگری کج کی مانگ کی جس میں جواءنٹ ایکشن کمیٹی کے علاوہ کسان یونین ،سنیئر سیٹیزن,یوتھ درہال اور تمام سیاسی پارٹیوں کے ورکروں نے حصہ لیا – امن پسند مارچ پاس کرتے ہوے شھیدی چوک میں پہنچ کر سب نے عزم کیا کہ اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمیں کالج نہ مل جاے -اس موقعہ پر زاہد ملک نے بولتے ہوے کہا کہ کالج کے لیے ہمیں چاہے کسی طرح کی قربانی دینی پڑے ہم تیار ہیں۔علاوہ ازیں این سی جماعت سے منسلک پرویز ملک بھی نے سرکار سے اے ڈی سی نہیں بلکہ ڈگری کالج کی مانگ کی ہے ۔ درین اثنا مقامی لوگوں نے عہد کیا کہ اگر ہماری بات گورنمنٹ کی سمجھ میں نہ آیی تو ہم نوشہرہ ماڈل کو اپنے سامنے رکھکر ماس پروٹسٹ کریں گے۔مغل روڈ بند اور ڈپٹی کمشنر آفس میں دھرنا اور سیول سیکری ٹیریٹ کا گہراﺅکریں گے۔