اے ڈی جی پی جموں نے جی ایم سی ڈوڈہ کا دورہ کیا

0
0

گندوہ میں تصادم میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی خیریت دریافت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں زون، جموں آنند جین، آئی پی ایس نے آج گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ کا دورہ کیا اور ایس جی سی ٹی عاشق حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔واضح رہے مذکورہ پولیس اہلکار ایس ڈی پی او گندوہ کے ساتھ بطور پی ایس او تعینات تھے جو کل ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ سیکٹر کے گندوہ میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے اور وہیں زیر علاج ہیں۔وہیںجی ایم سی ڈوڈہ کے دورے کے دوران اے ڈی جی پی جموں کے ساتھ ایس ایس پی ڈوڈہ بھی تھے ۔انہوں نے زخمی ایس جی سی ٹی سے ملاقات کی اور محکمہ پولیس کی طرف سے ہر ممکن مدد اور جی ایم سی ڈوڈہ میں علاج کے بہترین ذرائع کا یقین دلایا۔اس موقع پر ڈاکٹروں سے زخمیوں کا خیال رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔وہیںاے ڈی جی پی جموں نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور انہیں یقین دلایا کہ انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا