اے پی ایم یو نے کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

0
0

کہا جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو چھیننے اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے والوں کو سبق سکھائیں
لازوال ڈیسک
جموں// آل پارٹی یونائیٹڈ فرنٹ نے جموں میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا اور لوگوں سے مشترکہ طور پر جموں ڈویژن کی دونوں لوک سبھا سیٹوں سے کانگریس کے امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔اس میٹنگ میں موجود تمام جماعتوں کے قائدین نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو چھیننے، اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے اور مقامی لوگوں کے حقوق کو پامال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو جمہوری عمل سے دور رکھنے والوں کو سبق سکھانے کا عزم کیا۔ وہیں اجلاس کی صدارت سابق رکن اسمبلی شیخ عبدالرحمن نے کی۔
خطاب کرنے والوں میں ایڈوکیٹ جے اے کاظمی، سکریٹری آئی ڈی پی، منیش ساہنی صدر شیو سینا (یو بی ٹی)، کامریڈ سکھ دیو سنگھ، کامریڈ نردوش اپل سی پی آئی ایم ایل، سنی کانت چب ایچ آر، کامریڈ پریتم سنگھ، گتن سنگھ، لوک منچ، بلکار سنگھ، آئی ڈی پی کلدیپ سنگھ شامل تھے۔
وہیںڈی او ایم، پروفیسر شیوراج سنگھ سول سوسائٹی، شاہد سلیم میر، سول سوسائٹی یو پی اے، کالی داس آئی ڈی پی وغیرہ آخر میں کنوینر اے پی یو ایم آئی ڈی کھجوریا آئی ڈی پی نے تمام موجود ممبران اور خاص طور پر دونوں حلقوں کے ووٹروں سے چودھری لال سنگھ اور شری رمن بھلا کی حمایت اور ووٹ دینے کی درخواست کی۔ اس موقع پر ایک پوسٹر بھی جاری کیا گیا جس میں تعاون کی اپیل کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا