طلباء نے جوش و خروش سے مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیا
لازوال ڈیسک
نگروٹہ؍؍آرمی پبلک اسکول، نگروٹہ نے اپنے سالانہ اسپورٹس میٹ 2023 کو اسکول کیمپس میں بڑے جوش و خروش، جذبے اور دوستی کے ساتھ منایا۔ وہیںڈاکٹر پونیتا جین، زونل صدر وائٹ نائٹ اے ڈبلیو ڈبلیو اے دن کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ نمیتا سنگھ، زونل نائب صدر وائٹ نائٹ اے ڈبلیو ڈبلیو اے نے اس موقع پر مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔دریں اثناء سکول کی پرنسپل روچی بہل نے مہمان خصوصی اور تمام معززین کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا۔ اس موقع پرکلاس اولسے نویں تک کے کھلاڑیوں نے مختلف ریسوں میں حصہ لیا،مارچ پاسٹ، یوگا اور کیلستھینک ڈرل جیسے خصوصی پروگرام بھی پیش کیے جنہوں نے ہم آہنگی اور تال کی حرکات سے سب کو مسحور کردیا۔بعد ازاں ایک شاندار تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں مختلف ریسوں کے جیتنے والوں کو جیتنے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم پر تمغوں سے نوازا گیا۔ وہیںمہمان خصوصی نے اپنے بصیرت افروز خیالات کے ساتھ حاضرین سے تبادلہ خیال کیا، جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔