حیدرآباد۔6 اکتوبر (یواین آئی)فیس بک پر ہوئی دوستی کے بعد مبینہ ہراسانی پر ایک لڑکی نے سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع ستیہ سائی کے ایرابلی دیہات میں پیش آیا۔اس لڑکی کی دوستی فیس بک پر ایک نوجوان سے ہوئی تھی جس کے بعد لڑکی کو محبت کے نام پر مبینہ ہراسانی کا سامنا کرناپڑا۔اس لڑکی کی شناخت سندھیارانی کے طورپر ہوئی ہے۔اس واقعہ کے ساتھ ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اس لڑکی نے پھانسی لینے سے پہلے بنائی گئی سیلفی ویڈیو میں کہا کہ اسی ضلع کے نلہ چیرومنڈل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی جانب سے اس کو ہراساں کیاجارہا ہے جس سے تنگ آکروہ یہ انتہائی اقدام کررہی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لڑکے کی تلاش شروع کردی۔اسی دوران پولیس نے فیس بک کے ذریعہ اجنبی افراد سے دوستی کے خلاف انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی دوستی کبھی کبھی مہنگی ثابت ہوسکتی ہے۔