گارڈز اور گارڈنرز کی حالت زار پر آنکھیں بند کرنے سے حکومت اپنی ذمہ داری سے آزاد نہیں ہوگی:اے جے کے پی سی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ آج آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس (اے جے کے پی سی)، جو کہ منتخب پنچوں اور سرپنچوں کی ایک رجسٹرڈ تنظیم ہے، نے مالی اور چوکیدار، محکمہ دیہی ترقی کے عارضی محافظوں اور باغبانوں کے ایک کنونشن کا انعقاد کیا تاکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔جموں خطہ کے مختلف اضلاع اور بلاکس سے تعلق رکھنے والے مالی اور چوکیداروں کی ایک بڑی تعداد یہاں اے جے کے پی سی ہیڈ کوارٹر جموں میں جمع ہوئی جہاں تنظیم کے صدر انیل شرما نے اجتماع سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اے جے کے پی سی ان کے مسئلے کو ہر پلیٹ فارم پر اور سب کے سامنے اٹھاتی رہے گی۔وہیںکنونشن کے بعد، میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے،اے جے کے پی سی کے صدر نے بتایا کہ ان کی تنظیم ان غریب اور معصوم مالیوں اور چوکیداروں کی جدوجہد کی قیادت کر رہی ہے جو ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے انصاف کے خواہاں ہیں۔ شرما نے کہا کہ ان میں سے بہت سے کارکنوں نے اب کسی دوسری سرکاری ملازمت کے لیے اپنی مقررہ عمر کو عبور کر لیا ہے اور انہوں نے برسوں تک ایک ساتھ آر ڈی ڈی کی خدمت کی ہے اور یہ مناسب اور انصاف کے بہترین مفاد میں ہوگا کہ جموں و کشمیر حکومت ان محافظوں اور مالیوںکے لیے کوئی پالیسی بنائے ۔وہیںگارڈز اور باغبانوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک انہیں مستقل ملازمین کا درجہ نہیں دیا جاتا تب تک انہیں کم از کم ماہانہ اجرت دی جائے۔