پنچائتی راج اداروں کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
بانڈی پورہ؍؍ آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس، جموں و کشمیر کے منتخب پنچایت اراکین کی ایک رجسٹرڈ باڈی نے آج یہاں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا اور موجودہ پی آر آئی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ وہیںکنونشن کے آغاز سے قبل کشمیر کے مختلف پنچایتوں اور بلاکس سے 50 سے زائد منتخب پنچایت ممبران نے جموں و کشمیر پی سی میں شمولیت اختیار کی۔واضح رہے کنونشن کا اہتمام علاقے کے ایک سرپنچ اور معروف سماجی کارکن محمد شفیع خان نے کیا تھا۔اس موقع پر اے جے کے پی سی کے صدر انیل شرما جو کشمیر کے ایک ہفتہ طویل دورے پر ہیں نے کنونشن کی صدارت کی اور تنظیم میں نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر اے جے کے پی سی کے صدر نے ضلع بانڈی پورہ کے لیے ایک ایڈہاک باڈی کا بھی اعلان کیا اور محمد شفیع خان کو تنظیم کا ضلعی صدر مقرر کیا۔وہیںشرکا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے شرما نے پی آر آئی ممبران سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں نچلی سطح کی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے متحد رہیں۔اس دوران پنچایت ممبران نے حکومت سے کہا کہ وہ منصوبوں کی تیاری سے متعلق گرام سبھا کی طاقت DDCS کو منتقل کرنے کی تجویز (اگر کوئی ہے) کو ترک کردے۔