سی ای ٹی میں کل 50 طلباء نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج نے تعلیم کے میدان میں اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اے جی ایس پوٹھہ میں پونچھ ضلع کے طلباء کے لیے تعلیمی سیشن 2024-25 کے لیے رہائشی آرمی پبلک اسکول میں داخلے کے لیے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (CET) کا انعقاد کیا۔وہی سی ای ٹی میں کل 50 طلباء نے شرکت کی جن میں16 طلباء کلاس آٹھویں اور 34 طلباء کلاس نویں میںداخلہ لینے کے لئے ٹیسٹ میں شامل ہوئے۔ اس پہل کا بہت دور رس اثر پڑے گا کیونکہ زیادہ سے زیادہ بچے اس طرح کے انتخاب کے لیے سخت مطالعہ کرنے کیلئے محنت کرتے ہیں۔تاہم اس تقریب کو علاقہ مکینوں نے خوب سراہا۔