میں اگنی پتھ اسکیم (ٹیکنیکل انٹری) کے ذریعے مواقع پر آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرمی ریکروٹنگ آفس، جموں نے 03 اکتوبر 2023 کو گورنمنٹ آئی ٹی آئی جموں، سانبہ اور ادھم پور کے طلباء کے لیے انڈین آرمی میں اگنی پتھ سکیم کے ذریعے ٹیکنیکل انٹری پر ایک ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا۔وہیں طلباء نے اس لیکچر کے ذریعے ٹیکنیکل انٹری کے طور پر ہندوستانی فوج میں بھرتی کے لیے تحریک پیدا کی۔ اس موقع پرآرمی ریکروٹنگ آفس جموں کے عملے نے آئی ٹی آئی میں زیر تعلیم/پاس طلباء کو بطور آفیسر انرولمنٹ کے ساتھ ساتھ اگنیور کو ہندوستانی فوج میں تکنیکی داخلے کے لئے کئی فوائد کے بارے میں بتایا جس میں بونس مارکس، جسمانی آرام اور فراہم کی جانے والی تمام سہولیات شامل ہیں۔