اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ یہ نظام مدمقابل کے حملوں کے لیے مؤثر ہیں
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍نئی دہلی میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان اور سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے مسلح افواج کے لیے قابل اعتماد مصنوعی ذہانت (ای ٹی اے آئی) فریم ورک اور رہنما خطوط لانچ کیا۔ای ٹی اے آئی فریم ورک اور رہنما خطوط قابل اعتماد اے آئی کو اہم دفاعی کارروائیوں میں ضم کرنے کے لیے ملک کے نقطہ نظر میں ایک اہم کردار کی نشاندہی کرتے ہیں۔اپنے خطاب میں، چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے قابل اعتماد اے آئی کو شامل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ حالیہ عالمی تنازعات نے یہ ظاہر کیا ہے کہ کس طرح اے آئی جدید جنگ میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ یہ نظام نہ صرف اپنے مقصد کے مطابق کام کریں بلکہ یہ مخالفین کے حملوں سے نمٹنے کے لیے بھی مؤثر ہوں۔ انہوں نے سائنسی تجزیہ گروپ کو ای ٹی اے آئی فریم ورک تیار کرنے پر مبارکباد دی اور دفاعی ایپلی کیشنز میں اے آئی کی اعتماد سازی کو آگے بڑھانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے نشاندہی کی کہ قابل اعتماد اور مضبوطی اب اختیاری نہیں ہے،بلکہ مشن کی ناکامیوں اور غیر ارادی نتائج کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔
https://www.india.gov.in/my-government/whos-who/chiefs-armed-forces
انہوں نے روشنی ڈالی کہ مستقبل کے آپریشنز کی کامیابی کے لیے اے آئی ایپلی کیشنز کو قابل اعتماد، مضبوط، شفاف اور محفوظ ہونا ضروری ہے۔ممتاز سائنسدان اور ڈائریکٹر جنرل، مائیکرو الیکٹرانک ڈیوائسز، کمپیوٹیشنل سسٹمز اور سائبر سسٹمس محترمہ سوما ورگیس نے کہا کہ ای ٹی اے آئی فریم ورک ایک خطرے پر مبنی تشخیص کا فریم ورک ہے جو خاص طور پر دفاعی شعبے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے اصول، معیار اور اقدامات دوسرے شعبوں پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوتے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ڈی آر ڈی او فریم ورک کو نافذ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور یقین دلایا کہ اس کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔ای ٹی اے آئی فریم ورک پانچ وسیع اصولوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے: اعتماد اور مضبوطی،تحفظ اور سلامتی، شفافیت،حقیقت پسندی اور رازداری۔ یہ قابل اعتماد اے آئی کی تشخیص کے لیے معیار کے ایک جامع سیٹ کی مزید وضاحت کرتا ہے۔ فریم ورک کی تکمیل کرتے ہوئیای ٹی اے آئی رہنما خطوط ان معیارات کو پورا کرنے کے لیے مستقبل میں اے آئی کے ضمن میں نافذ کیے جانے والے مخصوص اقدامات کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ فریم ورک اور رہنما خطوط ڈیولپرز اور تشخیص کاروں کو پیش کرتے ہیں، جو قابل اعتماد اے آئی کی تیاری اور امکانات کا جائزہ لینے کا ایک منظم طریقہ ہے۔