ای وے بل سے ٹیکس کی چوری کو روکنے میں مدد ملے گی اور بالآخر ملک کی ترقی کا باعث بنے گا

0
0

سینٹرل انفورسمنٹ، جموں نے جی ایس ٹی ہفتہ کے آخری دن تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی عزت افزائی کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ایس ٹی کے نفاذ کی 6 ویں سالگرہ کے موقع پر جی ایس ٹی ہفتہ کی تقریبات کے آخری دن، مسز رشمی سنگھ، کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، جموں و کشمیر اور مسز نمرتا ڈوگرا، ایڈیشنل کمشنر، ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ، جموں، مسز نمرتا ڈوگرا کی قابل رہنمائی میں ریتو مہاجن، ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ (سنٹرل) جموں نے مس چندر موہنی، ایس ٹی او اور سنٹرل انفورسمنٹ ٹیم کے ساتھ جموں شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگائے اور تجارتی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو ای وے بل اور مناسب دستاویزات کے ساتھ سامان لے جانے پر سراہا۔ ٹرانزٹ ڈرائیوروں میں ای وے بل اور مناسب دستاویزات لے جانے کی تعریف کے طور پرپھول اور ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔ڈرائیوروں میں بھی بیداری پیدا کی گئی کہ وہ ہمیشہ سامان کے ساتھ مناسب دستاویزات رکھیں۔ اس تعریفی اور آگاہی مہم کا مجموعی مقصد ڈرائیوروں کے درمیان ای وے بلز اور سامان کے ساتھ مناسب دستاویزات رکھنے کی اہمیت کے بارے میں پیغام دینا تھا جس سے ٹیکس کی چوری کو روکنے میں مدد ملے گی اور بالآخر ملک کی ترقی کا باعث بنے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا