واشنگٹن، 23 نومبر (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک میں ای۔ سگریٹ مصنوعات کی خریداری کے لئے کم از کم عمر کو بڑھا 21 برس کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ویپنگ (سگریٹ نوشی ) صنعتی دنیا کے حکام، عوامی صحت کے وکلاء، ممبران پارلیمنٹ اور انتظامی حکام سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’ہم اس سلسلے میں کم از کم عمر کو بڑھا کر 21 برس کرنے جا رہے ہیں‘‘۔
امریکہ کے بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ویپنگ (سگریٹ نوشی ) کے سبب 47 افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً 2300 لوگ پھیپھڑوں سے متعلق تکالیف کا شکار ہوئے ہیں۔
امریکہ کے وفاقی قانون کے مطابق تمباکو یاویپنگ مصنوعات کی خریداری کی کم از کم عمر اس وقت 18 برس ہے۔ امریکہ کے ایک تہائی سے زائد صوبے اسے بڑھا کر 21 برس کر چکے ہیں