ہمیشہ ریسر چ ہو رہی ہے اور اس شعبے کو مزید وسعت دینے کے لیے گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ کا شامل کیا جارہا ہے۔
(مومن فیاض احمد غلام مصطفی ایجوکیشنل و کرئیر کونسلر صمدیہ ہائی اسکول و جونیر کالج بھیونڈی)
یہ شعبہ زرعی اور دیگر اراضی کے تجارتی اور علمی پہلووں کا شامل کرتا ہے۔اس کورس کے ذریعے طلبہ زرعی پیداوار ،ماہرانہ طور پر پودوں اور جانوروں کی دیکھ بھال زمین کی خصوصیات اور معاشیاتی جائزہ لینے کی تدریس کرائی جاتی ہے۔ ایگریکلچرل کو ہندوستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے۔ہمارے ملک کی ستر فیصد سے زائد آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے۔ جبکہ پچاس فیصد سے زائد لوگ ایگری کلچر یا اس سے متعلق پیشے سے منسلک ہیں۔نئی نئی جدید ٹیکنالوجی نے اس شعبے کی مانگ کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے۔ ایگریکلچرل اس شعبے میںہارٹی کلچرل،فلوریکلچرل، فشری، فوریسٹری، ایگری بائیوٹیکنالوجی ،اینیمل ہسبنڈری کو بھی شامل کر لیا گیا ۔ آج کے دور میں یہ سب سے زیادہ مانگ والا کورس بن گیا ہے۔ ایسا اس لیے ہے کہ جو طلبہ اس کورس کو کر لیتے ہیں ان کے لیے روزگار کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ آج کل بہت سی کمپنیاں ہندوستان میں داخل ہو چکی ہیں جو طلبہ کے لیے بہترین روزگار فراہم کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے بھی روزگار کے ذرائع وقتاً فوقتاً مہیا ہوتے رہتے ہیں۔پرائیویٹ جاب بھی کر سکتے ہیں۔نیشنلائز بینکوں میں فیلڈ آفیسر کے لیے اکثر پوسٹ نکلتی رہتی ہے۔
ایگریکلچرل کیا ہے؟جن لوگوں کو اس شعبے میں دلچسپی ہے وہی لوگ اس کورس کو کریں گے تو بہتر ہوگا۔کورس کرنے کے بعد ملازمت حاصل کرنے کے لیے کچھ متبادلات ہیں ۱)سرکار نوکری ۲)خاصگی نوکری ۳) خود روزگار یہ امید وار کی دلچسپی پر ہے کہ وہ کس جاب کی ترجیح دیں۔
موجودہ دور میں اس کا ٹرینڈمسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ا س کو بڑھاوا دے کر فصل کی پیدوار کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے ؟اس پر ہمیشہ ریسر چ ہو رہی ہے اور اس شعبے کو مزید وسعت دینے کے لیے گریجویٹ ،پوسٹ گریجویٹ کا شامل کیا جارہا ہے۔جو لوگ اس فیلڈ میں کام کر رہے ہیں وہ بہت زیادہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے کام کو آگے نہیں بڑھا پار ہے ہیں۔ اگر وہ اس میں کریئر بناتے ہیں تو اس میں بھی ترقی کے بہت سے مواقع میسر ہیں۔اس شعبے سے متعلق مزید کورسیس کی معلومات کے لیے حکومت مہاراشٹرا اور شیام چی آئی فائونڈیشن کے ایکسپرٹ نے مل کر ایک ایپ بنایا ہے۔مہاکرئیر متر اینڈروائیڈ موبائل پر ڈائون لوڈ کر اس سے فیض حاصل کر سکتے ہیں۔یہ حکومت کی ویب سائٹ www.mahaareermitra.in پر تمام شعبوں کی تٖٖٖفصیلات،کالجیس کے متعلق بھرپور رہنمائی کی گئی۔طلبہ،والدین ،سرپرست اس ویب سائٹ کو ضرور دیکھیں ۔اس کے لیے بہت سے ویڈیوز بھی ہیں۔
داخلہ: کچھ کالج میں براہ راست داخلہ مل جاتا ہے ۔لیکن ٹاپ کے کالج میں داخلہ لینے کے لیے آل انڈیا ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔جسے ICAR کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا مکمل نامIndian Council of Agriculture & Research ہے۔اگر بارہویں کامیاب ہیں تو امتحان دے سکتے ہیں۔
کورسیس: ۱)MSBVT اور دیگری سرٹیفیکیٹ کورسیس : اس کی مدت ایک سال چھ ماہ ہے۔آٹھویں تا دہم کامیاب طلبہ اس میںاپنا کرئیر بناسکتے ہیں۔اس میں براہ راست داخلہ ہوجا تا ہے۔اس کورس میں ہنری مندی کے تعلق سے بتایا جاتا ہے تاکہ چھوٹے پیمانے پر اپنا خود کا بزنس شروی کر سکیںاور خود کفیل بن جائیں۔
۲) ڈپلومہ کورسیس : ڈپلومہ کورسیس کی مدت ۲ سے ۳( دو سے تین برس ) ہے۔تعلیمی لیاقت دسویں پاس ہونا چاہیے۔کالج میں براہ راست داخلہ ملتا ہے۔اس میں ڈپلومہ ان ایگریکلچرل، فشری ٹیکنکل ڈپلومہ،ایگریکلچرل ٹیکنیکل ڈپلومہ،ڈپلومہ ان لایئواسٹاک مینجمینٹ، اینڈ ڈیری پروڈکشن کے متعلق معلومات دی جاتی ہے۔
۳)HSVE ہائر سیکنڈری ووکیشنل ایجوکیشن:دسویں پاس طلبہ کے لیے دو سال پر مشتمل یہ کورس ہے۔داخلے کا طریقہ کار آن لائن اور براہ راست کالج میں لے سکتے ہیں۔اس میں خاص مہارت اس طرح سے بتائی جاتی ہے کہ امیدوار روزگار اور خود کا روزگار کر سکے۔اس کو مکمل کرنے کے بعد انڈر گریجویٹ کے دوسرے سال میں براہ راست داخلہ ہوجاتا ہے۔آگے مزید تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
۴)پالی ٹیکنک( پوسٹ ایس ایس سی ڈپلومہ) : یہ تین سے چار برس مدت کا ڈپلومہ کورس ہے۔دسویں پاس طلبہ اس میں داخلے کے اہل ہوتے ہیں۔داخلہ کا طریقہ کار سینٹرلائزڈ ہے جس کے لیے آن لائن فارم بھرنا ہوتا ہے۔ویب سائٹ www.dtemaharashtra.gov.in پر فارم بھرنا ہوتا ہے۔
۵) HSC سائنس(ہائر سیکنڈری سرٹیفیکیٹ) :اس کی مدت بھی دو برس ہے۔دسویں کے بعد براہ رات یا آن لائن داخلہ لے سکتے ہیں۔ اس میں دو متبادل ہیں۔
ا) بائی فوکل سائنس( Bi-Focal Science) ۲) جنرل سائنس (General Science)
بارہویں سائنس میتھس سے مکمل کرنے کے بعدمزید متبادلات ہیں جیسے بی ایس سی ایگریکلچرل، فشری، فلوریکلچرل، ایگری بائیوٹیکنالوجی،اینیمل ہسبنڈری اس کے ساتھ ہی ایگریکلچرل انجینبرنگ بھی ایک اچھا متبادل ہے۔ مہاراشتر میں سات(۷) ایگریکلچرل یونیورسٹیاں ہیں۔گریجویٹ کورس میں داخلے کے لیے ایگریکلچرل،ہاڑتی کلچرل،فشریش،سیڈی کلچرل،،بائیوٹیکنالوجی،ایگریکلچرل انجنیرنگ،ڈیری ٹیکنالوجی، فوڈ ٹیکنالوجی وغیرہ مضامین شامل ہیں۔
بیچلر ڈگری کورسیس میں بی ای۔، بی ٹیک، بی بی اے، بی ایس سی ایگریکلچرل یہ ایک بیسٹ کورس ہے اس میں کسی بھی ریاست میں داخلہ لے ہیں یہ ایک انڈر گریجویٹ کورس ہے۔ جو کہ تین سال پر مشتمل ہے۔ اس کورس مین کھیتی سے متعلق سبھی باتوں کو پڑھایا جا تا ہے۔
بی ٹیک ان ایگریکلچرل انجنیرنگ۔اس شعبے میں انجیئنرنگ بھی کر سکتے ہیںیہ بھی ایک گریجویٹ پروگرام ہے۔یہ چار سال کا کورس ہے۔بی بی اے اگریکلچرل یعنی بیچلر آف بزنس ایڈمینسٹریشن بہت سارے طلبہ کا رجحان اس جانب ہے کیونکہ اس میں ملٹی نیشنل کمپنی میں جاب کے امکانات ہیں یہ بھی ایک بہترین کورس ہے آمدنی کے لحاظ سے یہ تین سال پر مشتمل ہے۔بی ایڈ اگریکلچرل کورس کرنے کے بعد اسکولوں میں اس کے ٹیچر بن سکتے ہیں ااوراچھی تنخواہ حاصل کر سکتے ہیں۔ سرکا ر کی طرف سے وقتاً فوقتاً روزگار کے مواقع نکلتے رہتے ہیں۔اسکے علاوہ بھی سے ایسے کورسیس ہیں ۔ لیکن یہ کچھ اہم انڈر گریجویٹ کوریس تھے جن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا ضروری تھا۔
پوسٹ گریجویٹ میں کون کون سے کورس کرسکتے ہیں:ایم ایس سی ان ایگریکلچرل: بی ایس سی کرنے کے بعد ایم ایس سی ایگریکلچرل کر سکتے ہیں یہ ایک ماسٹر ڈگری ہے اسے کرنے کے بعد آپ کے لیے بہت سے دروازے کھل جاتے ہیں اسے کرنے کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں جانے کا موقع ملتا ہے اس کے بعدآپ ہائی لیول کی جاب بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ کورس دو سال کا ہے۔ پی جی کرنے کے بعد Suipervissor Researcher Enginer کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔
روزگار کے مواقع: کچھ طلبہ پہلے سے ہی طے کر لیتے ہیں کہ انہیں پرائیویٹ یا سرکاری جاب کرنا ہے یا خود کا بزنس کرنا ہے تو وہیں کچھ طلبہ سرکاری جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو سرکاری نوکری حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ بینک میں جا سکتے ہیں سبھی نیشنلائز بینکوںمیں وقت بوقت آسامیاں نکلتے رہتی ہے۔پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پروفیسر بن سکتے ہیںاس کے بعد ریسرچ سینٹر میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔
سرکاری نوکری سے زیادہ زیادہ متبادلات پرائیویٹ کمپنی میں بھی ہے جیسے بیچ کمپنی میں بہت سے الگ الگ پوسٹ ہیں۔وہیں ملٹی نیشنل کمپنی میں بھی جاب مل جاتا ہے،شوگر جاب میںروزگار حاصل کرسکتے ہیں۔ایگری کلچرل انشورنس کمپنی میں روزگار کے مواقع ہیں۔کسی بھی کمپنی میں ایگریکلچرل مارکیٹنگ میں بھی روزگار حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت سی پرائیویٹ ہیں جہاں روزگار کے مواقع نکلتے رہتے ہیں اس کے علاوہ اس شعبے میں خود کا بزنس شروع کرنے کے اچھے موقع ہیں ۔ایک مرتبہ اگر آپ کی پڑھائی ایگرکلچرل میں مکمل ہوگئی تو خود آپ کی سمجھ میںآجائے گا کہ خود کا بزنس کیسے کرنا ہے۔
[email protected]