چیف جسٹس نے جموں ہائی کورٹ میں اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے فسٹ ایڈ بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیف جسٹس جموںوکشمیر ہائی کورٹ اور لداخ این کوٹیشور سنگھ نے آج جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے تعاون سے علاقائی اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام وکلأ کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ فرسٹ ایڈ بیداری کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پرجسٹس تاشی ربستن، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں سنجے پریہار، صدرجموں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن وِکرم شرما اور جنر ل سیکرٹری اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی جموںوکشمیر روہت کھجوریہ بھی موجود تھے۔اِس اقدام کا مقصد وکلأ ضروری ابتدائی طبی اِمداد کے علم اور مہارت سے بااِختیار بنانا، ایک محفوظ اور صحت مند قانونی کمیونٹی کو فروغ دینا ہے ۔ یہ تقریب معلوماتی اور اِستفساری سیشنوں پر مشتمل تھی اور اِس کے علاوہ عملی مظاہرے بھی کئے گئے جن میں شرکأ کو ہنگامی حالات کے دوران فوری اِمداد فراہم کرنے کا تجربہ فراہم کیا گیا۔ سیشن میں وکلأ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دورانِ کیمپ اِنڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے عملے بشمول میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آسیہ نور، سپر فارماسسٹ کنچن دیوی کی مدد سے بیداری پیدا کی۔ تربیتی سیشن بالخصوص ایسے حالات کو حل کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھاجو وکلأ کو اَپنی پیشہ ورانہ زندگی میں سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں عملی مہارتوں ، جیسے بنیادی زندگی کی مدد ، کارڈیو پلمونری ریسی سیٹیشن (سی پی آر) اور زخم کی دیکھ دیکھ پر زور دیا گیا تھا۔جنرل سیکرٹری آئی آر سی ایس جموں و کشمیر نے چیف جسٹس اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کا اس اَقدام کو کامیاب بنانے میں ان کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی مشترکہ کوششیں قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات کے دوران معاشرے کے مختلف شعبوں میں صحت اور حفاظت کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کی اہمیت کو اُجاگر کرتی ہیں۔فرسٹ ایڈ بیداری کیمپ کی نگرانی فیلڈ آفیسر آئی آر سی ایس جے اینڈ کے یوٹی ویرو نیکا مار واہ ، جوائنٹ سیکرٹری چیتن مصری ، خزانچی اتکرش پٹھانیہ اور صدر وائی ایل اے جموں روہت شرما نے کی۔