ایک جمہوری نظام میں لوگوں کو بولنے اور احتجاج کرنے کا حق ہوتا ہے:رشی کلم

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ؍؍این سی پی کی نیشنلسٹ یوتھ کانگریس یوتھ ونگ انجینئررشی کلم نیشنل سکریٹری اور قومی ترجمان کی صدارت میںآرٹیکل 370 کی منسوخی کے دن جو کہ جے کے یو ٹی میں بھی منایا جا رہا تھا، پر پابندی لگانے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے رشی نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ انتظامیہ ہمارے آئین کے ذریعہ دیئے گئے کچھ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے جان لیں کہ ہمارے ملک میں جمہوری سیٹ اپ ہے اور عوام کو حکومت کے خلاف معقول حد میں بولنے اور بیان دینے کا پورا حق ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو خاموش رہنے اور گھر کے اندر بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔رشی نے کہاکہ ایک جمہوری نظام میں لوگوں کو بولنے اور احتجاج کرنے کا حق ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا