’ایک تاریخ – ایک گھنٹہ‘: ملک بھر میںآج صبح دس بجے صفائی مہم کا ہوگا انعقاد

0
0

ای پی ایف او جموں کی جانب سے دو مقامات پر صفائی مہم انجام دی جائے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سوچھتا پکھواڑا – سوچھتا ہی سیوا2023 کے ایک حصے کے طور پرایک بڑے پیمانے پر صفائی مہم آج صبح 10.00 بجے پورے ملک میں’ ایک تاریخ – ایک گھنٹہ‘ کے عنوان کے تحت منعقد کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔وہیں 2 اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تاہم وزیر اعظم اور دیگر معززین بھی سوچھتا سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔اس سلسلے میں، ای پی ایف او علاقائی دفتر جموں جے کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ ریلوے روڈ جموں اور جموں میں علاقائی دفتر کے داخلی دروازے پر صفائی مہم ٹھیک وقت پر چلائی جائے گی۔وہیںصبح 9:30 بجے ریلوے روڈ، جموں میں واقع دفتر میں جمع ہوں گے۔اس ضمن میں پی ایف کمشنر- رضوان الدین نے ای پی ایف او، جموں کے ملازمین کوسائیکل سواری کرنے کا مشورہ دیا ہیتاکہ اس خاص موقع پر، ایک صاف ستھرا، صحت مند اور خوبصورت ماحول کے لیے ایک مثبت اثر پیداکیاجائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہر چھوٹا عمل شمار ہوتا ہے اور مل کر ہم ایک صاف ستھرا، صحت مند اور زیادہ خوبصورت ملک بنا سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا