ایکو گاڑی کی ٹکر سے تیرہ سالہ لڑکا از جان

0
0

جموں،30جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے تحصیل کاہرہ میں گاڑی کی ٹکر سے 13سالہ بچے کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ کے کاہرہ جائی پل کے نزدیک ایک ایکو گاڑی زیر نمبر JK06B-1153نے کمسن لڑکے کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت بابر احمد ساکن بٹو گڑھ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا