ایکشن فورم مانسبل کے اہتمام سے آن لائن محفل مشاعرہ منعقد

0
0

مشاعرے میں دو درجن سے زائد شعراء نے کی شرکت
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ایکشن فورم مانسبل کے اہتمام سے ایک شاندار آن لائن محفل مشاعرہ منعقد ہوا جس میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے قریباً دو درجن سے زائد شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ کیا اور ان سے داد حاصل کی۔مشاعرے کے آغاز میں مولوی ریاض ہاکباری نے شرکاء شعراء کا پرتپاک استقبال کیا۔اس محفل مشاعرے میں جن شعراء نے شرکت کی ان میں سلیم یوسف، گلفام نوگامی، غلام حسین حق نواز، غلام رسول اجسی، مہتاب منظور، اکبر مسکین، ڈاکٹر مسرور مظفر، مدثر ہاکباری، ڈاکٹر یاسین پرے، غلام رسول کرہامی، دوست ڈار، محترم رشید سرشار،ریحانہ کوثر، ڈاکٹر میر گْل، پریم ناتھ شاد، ڈاکٹر اسرار سلطان پوری،اظہر نزیر، مولوی ریاض ہاکباری، نزیر نازکی ، واجد حسن چھتر گلی، عابد بخاری، شوقین سانوی، محتاج گنستانی، محمد اکرم، یوسف ثانوی اور غلام محمد تیلی قابل ذکر ہیں مشاعرے کی نظامت کے فرائض ایکشن فورم مانسبل کے سرپرست دوست ڈار نے انجام دئیے۔مشاعرے کے اختتام پر صدر محفل سلیم یوسف نے خوبصورت اندازا میں صدارتی کلمات کے بعد اس بات پر زور دیا کہ ایکشن فورم مانسبل سیاحتی مقام مانسبل میں آف لائن مشاعر ے کا بھی اہتمام کرینگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا