ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے جیوری کی صدارت کی
ادارہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد بھی ایکسچینج 4میڈیا اردو صحافت 40 انڈر 40 ایوارڈسے سرفراز
سید بشارت الحسن
جموں؍؍ایکسچینج 4میڈیا کے اردو جرنلزم 40 انڈر 40 سمٹ اور ایوارڈز کا پہلا ایڈیشن جمعہ کو نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں منعقد ہواجہاں پرنٹ، ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کے صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔واضح رہے اس سال 40 جیتنے والوں میں پرنٹ، ٹی وی اور ڈیجیٹل ڈومینز کے صحافی شامل ہیں۔وہیںایکسچینج 4میڈیا کی اردو صحافت 40 انڈر 40 پرنٹ، ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل میڈیا کے پیشہ ور افراد کو اس شعبے میں ان کی گراں قدر شراکت کے لیے تسلیم کرتی ہے۔اس فہرست میں ایڈیٹرز، رپورٹرز، اینکرز، صحافی، مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل میڈیا پروفیشنلز، ویڈیو گرافرز، نیوز پروڈیوثرز اور ویڈیو ایڈیٹرز شامل ہیں۔دریں اثناء افتتاحی جیوری کی صدارت ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے کی۔وہیں جیوری کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر انوراگ بترا چیئرمین اور ایڈیٹر انچیف بی ڈبلیو بزنس ورلڈ اور بانی ایکسچینج 4میڈیا ، ڈاکٹر رخشندہ جلیل مصنف، مترجم، ادبی مورخ، شاہد صدیقی ایڈیٹر نئی دنیا، مظفر علی، فلم ساز، شاعر، ظفر سریش والا، سابق چانسلر،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، یوسف جمیل، صحافی، کالم نگار اور فاتح سی پی جے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ، راجیش رینا گروپ ایڈیٹر نیوز 18، راج ببر اداکار اور سابق ایم پی، ڈاکٹر شیخ عقیل احمد ڈائریکٹر، این سی پی یو ایل ، وزارت تعلیم،حکومت ہند، میر عالم علی زیدی، صحافی، مورخ اور مصنف، پروفیسر فرحت بصیر خان مصنف، اسٹریٹجسٹ، میڈیا کمیونیکیشن اینڈ ڈیزائن اسکالر، سمن ورما سی ایم او ہمدرد انڈیا، اور عنبرین خان میڈیا مارکیٹنگ ایکسپرٹ شامل تھیاد رہے افتتاحی ایڈیشن میں200 سے زیادہ اندراجات کو موصول ہوئے جن میں سے 80 کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر ادارہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد بھی ایکسچینج 4میڈیا اردو صحافت 40 انڈر 40 ایوارڈسے سرفرازہوئے۔اس ضمن میں ادارہ کے اسٹاف اور محبان نے موصوف کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عابد حسین بٹ نیوز 18,عبدالمقیت ،مشرقی آواز جدید، ابو حریرہ نیوز 18اردو، اعجاز احمد ڈار روزنامہ تعمیل ارشاد، آمنہ فاروق ،انڈیا نریٹیو، بشارت رشید ،سرینگر میل ، بلال بالی ، نیوز 18کشمیر، بلال بشیر بٹ ،سرینگر جنگ، بشریٰ خانم ، آزاد صحافی، ڈاکٹر عبداللہ برک پور راشٹر گرو سرندر ناتھ کالج کلکتہ، ڈاکٹر شائستہ مہجبین ،آل انڈیا ریڈیو، ڈاکٹر فرمان چوہدری ڈی ڈی نیوز، فیضان افضل صوفی ،جان محمد ،ایگزکیوٹیو ایڈیٹر روزنامہ لازوال جموں،دی کور، مسرور فیضی ، ڈی ڈی نیوز،محمد الملہ،ایشیا ٹائمز، محمد مہتاب عالم ،دی ریڈیو اردو، محمد ذیشان حسن ، ذی سلام، میر فرحت مقبول، ای ٹی وی بھارت، مرزا غنی بیگ، نیوز18اردو، موبین احمد، ڈی ایف آر اے سی ، محمد مبشر الدن خرم، دی سیاست ڈیلی، محمد قمر الایمان خان،الہلال ٹائمز، محمد اجود،ای ٹی وی بھارت اردو، محدم اشرف غنی ، ای ٹی وی بھارت اردو، محمد سمیر بھارت ایکسپریس، محمد شعیب زی سلام، ممتاز احمد چوہدری ،کشمیر ٹرائبیون، منزہ شاہ، نیوز 18نیٹورک، قراۃالحق،مگنون انٹریکٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ نوئیڈا کو اعزازات سے نوازا گیا۔