ایڈوکیٹ محمد اکرم چوہدری کے والد الحاج محمد خوشحال دنیا کو خیر آباد کہہ گئے

0
0

 

 

مسلم پرسنل لاءبورڈ صوبہ جموں کا سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت

 

ایم شفیع رضوی
جموں// مسلم پرسنل لاءبورڈ جموں کشمیر کی صوبائی اکائی صوبہ جموں نے الحاج محمد خوشحال جن کا تعلق ضلع ریاسی کی تحصیل تھرو موڑا درناسی سے تھا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کے فرزندان ایڈوکیٹ محمد اکرم چوہدری و محمد ارشد و جملہ اہل خانہ اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

https://www.rekhtadictionary.com/meaning-of-taaziyat

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ،جملہ اہل خانہ اور دیگر لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے ۔اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جوصبرکریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے۔یاد رہے تعزیت کرنے والے علمائے کرام اور اراکین میں مسلم پرسنل لاءبورڈ صوبہ جموں کے صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری بانی و سربراہ اعلی ادارہ اسلامیہ فاطمة الزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں ، حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری نائب صوبائی صدر و امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف کنزالایمان کریانی تالاب بٹھنڈی جموں ، ترجمان حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی مہتمم دارالعلوم حسینیہ نظامیہ ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ بٹھنڈی جموں ، ضلع ریاسی کے صدر ماسٹر محمد حسین زبر ، ضلع سانبہ کے صدر الحاج محمد فرید پھامبڑا ، الحاج محمد طارق القاری ضلع صدر رامبن ، نائب صدر حضرت مولانا قاری علی حسین رامبن ، ماسٹر محمد اشرف قادری جنرل سیکرٹری ضلع کٹھوعہ ، یوتھ صدر ضلع سانبہ فیصل رضا بوکڑا ، نائب یوتھ صدر سجاد علی کسانہ مانسر ، مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری و امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف گمنٹ بازار جموں وغیرہ دیگر جملہ اراکین نے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی ہے ۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا