ایڈووکیٹ ملک محمد عمر کا کشتواڑ میں والہانہ استقبال

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ایڈووکیٹ ملک محمد عمر جنہیں حالیہ دنوں اپنی پارٹی ضلع صدر کشتواڑ بنایاگیاہے، کا ضلع میں پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا۔ پارٹی ورکروں کی طرف سے اْن کے استقبال میں ایک موٹربائیک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس دوران ورکروں نے اپنی پارٹی صد ر الطاف بخاری اور ملک محمد عمر کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔اِس پروگرام کا اہتمام عامر، دانیال، عمر، امجد، عمران، سجاد، کلیم ، روہت ، فیاض وغیرہ نے کیاتھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ ملک محمد عمر نے استقبال کے لئے سبھی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ ضلع میں سبھی کے تعاون سے پارٹی کیڈر کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے اور اطراف واکناف میں پارٹی کے پیغام ، پالیسیوں اور پروگراموں کو عام کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس مو قع پر صوبائی سیکریٹری محمد اسلم ملک، چیئرمین میونسل کمیٹی اور سنیئرلیڈر سجاد احمد نجارنے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نوجوان لیڈر ایڈووکیٹ ملک کو ضلع صدر کی ذمہ داری سونپے جانے پر پارٹی قیادت بالخصوص صدر الطاف بخاری کاشکریہ ادا کیا اور اْمیدظاہر کی کہ اِس پہاڑی ضلع کے اندر پارٹی مزید متحرک ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا