گزشتہ دنوں شہر بھیونڈی کے ایڈوانس ٹیکنیکل انسی ٹیوٹ میں جلسہ تقسیم انعامات و سرٹیفکیٹ اور کیریئر گائیڈنس لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان کے طور پر بھونڈی شہر کے معروف کیریئر کاؤنسلر مومن فیاض سر ، مومن فہیم سر، اور انصاری عبدالمجید سر شریک ہوئے ادارے کے فاونڈر شیخ عبید اور ڈائریکٹر خان حذیفہ نے مہمان کا تعارف پیش کیا ۔ اور اُن کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔
اس موقع پر انصاری عبد المجید سرنے کہا کہ طلبہ کو اپنی ذمے داری کو خوب اچھے طریقے سے نبھانا چاہئے کمپیوٹر کے نئے نئے ٹیکنا لو جی کورس کو سیکھتے ہوئے اُس میں مہارت حاصل کرنا چاہیے سر نے مزید کہا کہ ہمیں اپنا کام گھر کا بھی خود ہی کرنا چاہیئے ۔ مومن فہیم سرنے کہا کہ وہی انسان دنیا میں کامیاب ہو سکتا ہے جو اپنے آپ کو ہمیشہ طالب علم سمجھے اور وہ ہمیشہ سیکھتا رہے ۔ موجودہ حالات میں نئے نئے کمپیوٹر اسکلس وقت کی ضرورت ہے ۔ کمپنی میں اِس کی بہت ڈیمانڈ ہے۔
فیاض سرنے کہا کہ ہم سب کو برائی کو روکنے کی کوشش کرنا چاہیئے۔ اچھی باتوں کی طرف بلانا چاہئیے ۔ اور بری باتوں سے روکنا چاہتے۔ اس سے ہمارا معاشرہ صحیح ہوگا ۔ فیاض سر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی، کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔ اور کیریئر کیلئے رہنمائی کی گئی ۔ نظامت کا فریضہ شیخ توصیف انجینئر نے ادا کیا
تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے شیخ عبید ، خان حذیفہ ، شیخ توصیف ، انصارى فضیل کا بھر پور تعاون رہا