عوام کو ایڈز جیسی مہلک بیماری کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کیلئے طبی عملہ کو دی گئی خاص تربیت
سرفرازقادری
پونچھ؍؍ سرحدی ضلع پونچھ کے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طبی عملہ کو عوام کو اس مہلک بیماری کے متعلق بیدار کرنے کی خاص تربیت دی گئی تو وہیں عام لوگوں کو اس مہلک بیماری کے تئیں بیدار کیا گیا اور اسکے پھیلنے کی وجوہات و احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ کیا گیا۔اس تقریب کی صدارت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ راجہ سکھدیو سنگھ ضلع اہسپتال پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار نے کی جس میں انکے ہمراہ میڈیکل آفیسر آیوش ڈاکٹر خلیق انجم و دیگر ڈاکٹر بھی موجود رہے۔دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج یعنی یکم دسمبر کو عالمی دن منایا جا رہا ہے، اسے انسانی تاریخ کے مہلک ترین مرض کہا جاتا ہے، اس لیے یہ دن منانے کا مقصد ایڈز سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ایڈز کی طبی ایکوائرڈ امیونو ڈیفیشنسی سنڈروم کا مخفف ہے، یہ مرض ایچ آئی وی وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے جو انسانی مدافعتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ایڈز کا مکمل علاج ابھی تک ایجاد نہیں ہوا ہے، تاہم معمولی اثر کرنے والی دوائیں موجود ہیں۔