ایچ اے ڈی پی جموں و کشمیر میں زرعی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے تیار ۔ جاوید ڈار

0
0

زراعت و متعلقہ شعبوں کے تعارفی و جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

لازوال ویب ڈیسک
سرینگر ؍؍محکمہ زراعت کی پیداوار کے وزیر جاوید احمد ڈار نے آج کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے کامیاب نفاذ سے جموں و کشمیر میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں انقلاب آئے گا ۔ آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک تعارفی اور جائیزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر ڈار نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور آنے والے برسوں میں جموں و کشمیر میں پائیدار 100000 کروڑ روپے کی زرعی معیشت کو حاصل کرنے کی صلاحیت پر زور دیا ۔

https://www.jkapd.nic.in/

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد زراعت ، باغبانی اور متعلقہ شعبوں میں جدید طریقہ کار کے ذریعے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ وزیر نے زور دے کر کہا کہ ایک مضبوط 100000 کروڑ روپے کی زرعی معیشت کے قیام کیلئے پائیدار کوششیں کی جانی چاہئیں ، معاشی ترقی کو فروغ دینا اور کسانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ فلیگ شپ پروگرام اور اسکیموں کو براہ راست کسانوں تک پہنچائیں ، ہائیبیریڈ اور غیر ملکی شجر کاری کے ذریعے فصل کی پیداواراور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں ۔ انسانی وسائل کے خلاء کو دور کرتے ہوئے وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ زرعی ، باغبانی اور جانوروں کے پالنے کے شعبوں میں گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ دونوں طرح کی خالی آسامیوں کو پُر کریں ۔ وزیر موصوف نے پودے لگانے کے مواد ، بیج کی اقسام اور فصل کی مختلف اقسام میں خود کفالت حاصل کرنے کیلئے پی ایم فصل بیمہ یوجنا ، راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا اور دیگر اسکیموں کے بارے میں جارحانہ بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مسٹر جاوید ڈار نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو ترجیح دیتے ہوئے تمام اسکیموں اور فلیگ شپ پروگراموں کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کریں ۔ وزیر نے مختلف شعبوں کے تحت مختص اور اخراجات کا بھی جائیزہ لیا تمام جاری منصوبوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے کام کے عمل کو یقینی بنانے ، بہتر پیداوار کے ساتھ ساتھ اقتصادی مواقع کیلئے اختراعی اور جدید طریقہ کار کی تنصیب میں مہارت فراہم کرنے پر زور دیا ۔ مسٹر جاوید ڈار نے زعفران مشن کی صورتحال اور کاشتکاروں کو سیب اور دیگر مصنوعات کیلئے منڈی سے رابطے کے مواقع کا بھی جائیزہ لیا ۔ اس سے قبل پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی شلیندر کمار نے پاور پوائینٹ کی نمائندگی کے ذریعے جموں و کشمیر میں زراعت ، باغبانی ، مویشی پالنا اور اس سے منسلک شعبوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں سیکرٹری اے پی ڈی ، سیکرٹری ( ٹی ) ، اے پی ڈی ، ایم ڈی ایس ، ایچ اے ڈی پی ، جے کے سی آئی پی ، ڈیری ڈیولپمنٹ ، جے کے ایگروز ، جے کے ایچ پی ایم سی ، ڈائریکٹرز سیریکلچر ، سی اے ڈی ، ایگریکلچر ، ہارٹیکلچر ، انیمل ہسبنڈری ، شیپ ہسبنڈری، فشریز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا