ایوشمان کارڈ بنانے کی حصوصلیابی زمینی حقائق

0
0

صحت عوامی سطح کی سب سے ضروری سہولت ہے اسی لئے ہر مذہب کا صحت کو بہتر رکھنے پر اتفاق ہے صحت بکے سیکٹر مجموعی اعتبار سے ملک میں اور خصوصا یوٹی جمو ں وکشمیر میں بڑا کام ہوا ہے جس کی سراہنا بھی ہوئی ہے اور الگ بات بنیادی ڈھانچہ صحت کا آج بھی کئی جگہوں بد سے بدتر ہے اسی کی وجہ سست روی ہے بنیادی ڈھانچہ مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پھر پرائیویٹ میں یعنی نجی طبی اداروں میںجاکر اپنی پونجی لگانی پڑھتی ہے دور دراز علاقہ جات میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران ایک کروڑ آیوشمان کارڈ بنانے کی حصولیابی کی تعریف کی اور کہا کہ اس یاترا کا مقصد تمام اہل شہریوں کو اسکیموں کے فوائد پہنچانا ہے۔ اس سلسلے میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دی گئی معلومات کے ساتھ اپنی پوسٹ میں کہا، ’’بہت ہی دلچسپ معلومات! وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد بھی تو یہی ہے کہ ملک بھر کے میرے تمام غریب بھائی بہنوں تک ہماری اسکیموں کا فائدہ پہنچے۔مودی کی گارنٹی والی گاڑی سے ایک کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے۔‘‘آیوشمان اسکیم کے تحت 10 کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت والے آیوشمان کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے ہیں۔ایوشمان بھارت کے سلسلے میںاس بات پر بھی سختی سے جانچ کرنی چایئے کہ اس کو بننے میں اس قدر وقت کی درکار ہے اور آن لائن کی وجہ سے بھی کافی سارے لوگ اس سے محروم ہیں عمومی سطح صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے صحت کی اسکیموں کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقہ جات کے ہسپتالوں پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا