ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 800 نوجوانوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
دھرماڑی؍؍نہرو یووا کیندر ادھم پورنے گورنمنٹ ڈگری کالج، دھرماڑی کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے "نشا مکت بھارت” کے موضوع پر ضلعی سطح کی "نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ” کا انعقاد کیا۔وہیں پرنسپل ڈاکٹر پریت پال کور نے ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا، این ایس ایس پی او پروفیسر اجے کمار، پروفیسر بلدیو سنگھ، پروفیسر عرفان علی اور مختلف تعلیمی اداروں کے دیگر عملہ کے ساتھ پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 800 نوجوانوں نے شرکت کی۔
وہیںتقریب کا آغاز روایتی چراغاں کی تقریب سے ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے سامعین کو اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے مقاصد کے بارے میں بتایا اور نوجوانوں سے مائی بھارت پورٹل پر رجسٹر ہونے کی اپیل کی۔تاہم تمام شرکاء کو مائی بھارتبیجز دیئے گئے اور انہوں نے مائی بھارت پورٹل پر اپنا اندراج کرایا۔اس موقع پر پروفیسر اجے کمار نے حاضرین کو مائی بھارت پورٹل اور ڈیجیٹلائزیشن کے موجودہ دور میں اس کی مطابقت کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کھیلوں پر ایک بیداری لیکچر دیا اورکہا کہ ہندوستان کا سافٹ کارنر حالیہ برسوں کے دوران کھیلوں کے میدان میں قوم کی طرف سے کی گئی مختلف ترقیوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو جسمانی تندرستی کی سرگرمیوں میں مصروف رکھیں اور اپنی توانائیوں کو قوم کی تعمیر کے لیے استعمال کریں۔
اس دوران جی ڈی سی دھرماڑی کے رضاکاروں نے "نشا مکت بھارت” پر منعقدہ فرضی پارلیمنٹ میں حصہ لیا جس سے پارلیمانی طریقہ کار اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے اہم پیغام کا پرچار کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر پریت پال کور نے اس طرح کے بیداری پروگراموں کے انعقاد کے لیے این وائی کے ادھم پور کی کوششوں کی ستائش کی اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے آئندہ ہونے والے پروگراموں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔