ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍نہرو یووا کیندر ادھم پور، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین، ادھم پور کے این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے’نشا مکت بھارت‘ کے موضوع پر’نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ‘ کا انعقاد کیا۔اس موقع پرضلع ترقیاتی کمشنر سلونی رائے (آئی اے ایس) نے چیف ایجوکیشن آفیسر گیتا بنگوترا، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا، ضلع پنچایت افسر ڈاکٹر پریتی شرما (جے کے اے ایس)، ڈی ایس ڈبلیو او کنیکا گپتا (جے کے اے ایس) این ایس ایس پی او ڈاکٹر اجے کمار شرما کے ساتھ تقریب کا افتتاح کیا۔ وہیںپروگرام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر سلونی رائے نے تقریب کی صدارت کی اور سویپ کی دستخطی مہم کی قیادت کی۔ انہوں نے نئے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ رجسٹر ہوں اور دوسروں کو ووٹنگ میں لازمی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دیں۔وہیں موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، انہوں نے منشیات کی لعنت کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر غور کیا۔تاہم تقریب کا آغاز روایتی چراغاں کی تقریب سے ہوا جس کے بعد ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوشل گپتا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے سامعین کو اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے مقاصد کے بارے میں بتایا اور نوجوانوں سے مائی بھارت پورٹل میں رجسٹر ہونے کی اپیل کی۔دریں اثناء تمام شرکاء کو مائی بھارت بیجز دیئے گئے اور انہوں نے مائی بھارت پورٹل پر خود کو رجسٹر کیا۔
اس موقع پر جی سی ڈبلیوادھم پور سے پروفیسر پریتی شرما نے ناری شکتی پر بیداری لیکچر دیا، پروفیسر پردیپ سنگھ نے نیو انڈیا – نیو انیشیٹوز پر لیکچر دیا جس میں حالیہ برسوں کے دوران قوم کی طرف سے کی گئی مختلف ترقیوں پر توجہ دی گئی۔وہیں پروفیسر اجے کے شرما (این ایس ایس پی او) نے وکست بھارت پر لیکچر دیا جبکہ اتل رسیال نے سویپ پر بیداری لیکچر دیا۔دریں اثناء جی سی ڈبلیو ادھم پور کی ٹیموں نے نشا مکت بھارت پر منعقدہ فرضی پارلیمنٹ میں حصہ لیا جس سے پارلیمانی طریقہ کار اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے اہم پیغام کا پرچار کیا گیا۔