این سی کرگل الیکشن پر جھوٹے بیان دے رہی ہے: اروند گپتا

0
0

کہا بی جے پی نے کرگل میں اپنی بنیاد مضبوط کی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پہلی بار بی جے پی نے حال ہی میں منعقدہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل انتخابات میں دو سیٹوں پر جیت درج کی ہے اور یہ پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔اس ضمن میںجموں و کشمیر بی جے پی کے سکریٹری اروند گپتا نے این سی کے صوبائی صدر رتن لال گپتا کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کرگل الیکشن میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی کے پاس ان انتخابات کے نتائج کے بارے میں مناسب معلومات کا فقدان ہے، جہاں بی جے پی نے پہلی بار دو سیٹیں جیت کر نیا سیاسی باب لکھا ہے۔اروند گپتا نے مزید کہا کہ بی جے پی نے نہ صرف اپنی سیٹوں کو دوگنا کر دیا بلکہ کرگل میں پہلے کے انتخابات سے زیادہ ووٹ بھی حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ سیٹوں اور ووٹوں کی تعداد میں اضافہ اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ بی جے پی نے کرگل میں اپنی بنیاد مضبوط کی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگ پارٹی کے پروگراموں اور پالیسیوں سے قائل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا