کہا کانگریس اور این سی دونوں جموں و کشمیر کو دوبارہ تشدد میں دھکیلنا چاہتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چْغ نے پیر کو کہا کہ این سی-کانگریس اتحاد جموں و کشمیر کے لیے بہت خطرناک ہے اور یہ علیحدگی پسند نظریہ کو فروغ دینے کی سازش کا حصہ ہے۔یہ بات ترون چْغ نے جموں خطہ کے سانبہ علاقے کے گھگوال میں بی جے پی کے سینئر لیڈر رچپال ورما کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ این سی-کانگریس اتحاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو قومی دھارے سے دور رکھنے کی سازش کا حصہ ہے اوریہ اتحاد جموں و کشمیر کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
https://jkbjp.in/
چغ نے کہاکہ کانگریس اور این سی دونوں جموں و کشمیر کو دوبارہ تشدد میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور جہاں تک دفعہ 370 کا تعلق ہے، برتن کو ابلتا رکھنا چاہتے ہیں اور جموں و کشمیر میں بدامنی چاہتے ہیں۔چغ نے کہا کہ این سی 370 سے پہلے اور 1953 سے پہلے کا درجہ چاہتی ہے جو خود مختاری کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کو قومی دھارے سے دور رکھنے کی سازش ہے۔چْغ نے کہا، ’’یہاں صرف بی جے پی اور اس کی حکومت ہی ترقی، دیرپا امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر میں ہمہ جہت ترقی کرکے اور یہاں امن قائم کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ سیاحت کو فروغ دیناہے۔