این سی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا

0
0

نیشنل کانفرنس معاشرے کے تمام طبقات کی خواہشات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے: بابو رامپال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کوآرڈینیشن کمیٹی جموں ڈسٹرکٹ (اربن) سنٹرل زون جے کے این سی کی جانب سے جموں کلب میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کے زونل صدر اور سابق وزیر بابو رام پال مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری انکش ابرول بھی اس میٹنگ میںموجود تھے۔وہیں میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر وکاس شرما، کوآرڈینیٹر جموں ڈسٹرکٹ اربن اور زونل سکریٹری نے کی۔اس میٹنگ کا اہتمام راہول مہاجن، ممبر رابطہ کمیٹی جموں ضلع (اربن) اور نائب صدر سینٹرل زون نے جموں کلب میں کیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وہیںمیٹنگ کے دوران بابو رام پال نے پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے ضروری مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا۔انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس پارٹی کی طرف سے کئے گئے اچھے کاموں اور کامیابیوں کے بارے میں معلومات عام لوگوں میں پھیلا دیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بابو رام پال نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند طاقتیں لوگوں کو فرقہ وارانہ اور علاقائی خطوط پر تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں جن کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ نیشنل کانفرنس معاشرے کے تمام طبقات کی خواہشات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پرانکش ابرول نے الزام لگایا کہ برسراقتدار سیاسی پارٹی نے جموں کے مقامی لوگوں کی کمائی کے انداز کو مکمل طور پر خراب کر دیا ہے کیونکہ تمام سرکاری کام بشمول ریت، بجری، شراب کی دکانیں، اور پارکنگ کی جگہیں جے کے یو ٹی سے باہر کے لوگوں کو الاٹ کر دی گئی ہیں جس سے لوگوں کے روزگاروں کو خطرہ لاحق ہے۔ اس دوران ڈاکٹر وکاس شرما نے کہا کہ اسمارٹ سٹی بیانیہ کے تحت لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے اور جموں شہر کی حالت خراب ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا